میں ن لیگ کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ، چوہدری نثار

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چودھری نثار نے ن لیگ سے ٹکٹ تو نہیں مانگا قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کہا کہ نہ جانے کیوں ٹکٹ نہ دینے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں ، جاتی امرا والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ اُڑوائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی سینئر ترین پارٹی ارکان نے ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیا؟ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں نہ اس کا محتاج ہوں۔چودھری نثار نے مزید کہا کہ وہ بیماری سے صحتیابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار کریں گے، اس سے قبل ن لیگ کی طرف سے نو لفٹ کے بعد چودھری نثار نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرکاغذات جمع کرادیے۔سابق وزیرداخلہ حلقہ این اے انسٹھ اور این اے تریسٹھ جبکہ پی پی دس اور بارہ سے انتخابی معرکہ لڑیں گے، این اے انسٹھ پر پی ٹی آئی کے راجا اجمل صابر ان کے مد مقابل ہوں گے تاہم ن لیگ نے اب تک ان حلقوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog