\گوجرانوالہ(یواین پی)گوجرانوالہ میں فیس بک پر لڑکی کا جعلی اکاؤنٹ بنا کرنوجوان کو اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔سوشل میڈیا پر اجنبی لڑکیوں کی جانب سے دوستی کی خواہش قبول کرنا مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔ گوجرانوالہ میں ملزمان نے پیپلز کالونی کے رہائشی سلمان سے فیس بک پر لڑکی کے نام سے آئی ڈی بناکر دوستی کی اور ملاقات کے لیے بلا کراغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے موبائل پر وائس چینجر لگا کر نوجوان کو بلایا اور اغوا کرلیا۔دوستی کے بعد بات ملاقات تک پہنچی اورنوجوان لڑکی سے ملنے چندا قلعہ چلاآیا۔پچیس سالہ نوجوان کو اجنبی دوست تو نہ ملی مگر اغواکاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزمان مغوی پرتشدد بھی کرتے رہے اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ گھر والوں کو ڈرانے کیلئے ویڈیو بھی بنائی۔پولیس نے چھاپہ مارکرنوجوان کو بازیاب کروالیا ہے جبکہ ملزم محسن اور فیصل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔