اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے ایک بجے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری ہوں گے ،اس کے علاوہ عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دن ایک بجے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے،ان کے ہمراہ زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمرہ ادائیگی کے بعد کل واپس آجائیں گے ،عمران خان عیدالفطر اسلام ا ٓباد میں ہی منائیں گے ۔