پرویزمشرف کی وطن واپسی ،سپریم کورٹ کا سابق صدر کا شناختی کارڈاور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین نادراکو سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کر رہا تھاکہ چیئرمین نادراعدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو تو ہم نہیں بلایا تھا آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں،اس پر چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا نے مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کررکھا ہے ،مشرف کی واپسی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا ،ائیرپورٹ سے عدالت تک سابق صدر کو گرفتار نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مشرف واپس آئیں اورمقدمات کا سامنا کریں ،عدالت نے سابق صدرکے بلاک شناختی کارڈاور پاسپورٹ کو کھولنے کا حکم دے دیا عدالت نے پرویزمشرف کے ٹرائل کیلئے 2روزمیں ٹربیونل قائم کرنے کاحکم بھی دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes