اسلام آباد(یواین پی)عائشہ گلالئی نے این اے 53سے عمران خان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے این اے53 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پڑے جبکہ پرویز خٹک این اے 25 سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ آج سارا مافیا عمران خان کے پاس اکٹھا ہوگیا ہے،جنہیں الیکشن کے ٹکٹس نہیں ملے وہ میری پارٹی میں آئیں میں انہیں ٹکٹ دوں گی، ہم سب کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے اور میں سب کی قدر کروں گی۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے این اے53 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پڑے جبکہ پرویز خٹک این اے 25 سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔