موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیزرفتاری پر چالان کردیا ۔

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تیزرفتاری پر چالان کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پرشاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی اور ان کا 750 روپے کا چالان کر دیا۔موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گاڑی مقررہ حد سے 35 سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کی نشاندہی موٹروے پولیس کے کیمروں نے کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنی بڑی شخصیت کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے چالان ہونا ناقابل یقین سا لگتا ہے لیکن موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل کر قوم کو یہ یقین دلادیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یہاں طاقتور اور کمزور دونوں کیلئے یکساں قوانین ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes