کابل(یواین پی )رمضان المبار ک میں افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ افغانستان کی وزارت دیہی ترقی کی عمارت کے مرکزی دروازے پر ہوا ہے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق حملہ دن کے ایک بجے اس وقت ہوا جب عمارت میں کام کرنے والا عملہ باہر نکل رہا تھا، ابھی تک خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔