کراچی (یواین پی) سیتاوائٹ کیس سے متعلق ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست دائرکردی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان اپنی بیٹی کوتسلیم نہیں کررہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے ۔درخواست عبدالوہاب بلوچ نے دائرکی ،جس میں کہا گیا ہے کہ جوشخص اپنی بچی کو تسلیم نہ کریں اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں۔عمران اسماعیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت لینے کی درخواست جمع کرادی،عمران خان نے کہا کہ عمران خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، اس کیس میں وہ ہی جواب دے سکتے ہیں،ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے،عمران خان 18جون کو وطن واپس آئینگے،19جون کو عدالت پیش ہوں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ ،اس پر وکلا عمران خان نے کہا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی،جرح کیلئے وقت دیاجائے،عدالت نے کہا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں،ہم الیکشن کمیشن کے رول فالوکررہے ہیں، اس درخواست کافیصلہ بھی 19جون کو ہی کیاجائیگا،ریٹرننگ آفیسرنے عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل19جون تک موخرکردیا۔