بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

Published on June 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد خان اچکزئی نے نگران کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی، فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی شامل ہیں۔نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题