کراچی (یواین پی)انتخابات 2018 سےپیپلزپارٹی کی آصفہ بھٹو آؤٹ ہوگئیں۔آصفہ بھٹو نے این اے 202شہدادکوٹ سے انتخابی فارم حاصل کیاتھاتاہم پارٹی نے آصفہ بھٹو کو کہی سے بھی ٹکٹ نہیں دیا۔ صوبائی اور قومی کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست سے بھی آصفہ بھٹو غائب ہیں۔امکان ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔آصفہ بھٹو نے قمبر شہدادکوٹ این اے 202 سے نامزدگی فارم حاصل بھی کئے تھے۔ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو کی ایک سےزائد نشست پر کامیابی کی صورت میں آصفہ بھٹو ضمنی الیکشن میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔اس سے قبل آصفہ بھٹو نے لیاری سے الیکشن لڑنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔