ریاض(یو این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ (آج) بدھ کو شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔سربراہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشری مانیکا، علیم خان اور ان کی اہلیہ کے علاوہ عون چودھری اور زلفی بخاری بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی میں شرکت کی ۔یاد رہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کیلئے جانیوالے ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا تھا، بعدازاں صرف 6 روز کیلئے جانے کی اجازت دے دی گئی۔