اسلام آباد(یواین پی)پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کی سربراہی میں خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت قانون وانصاف نے خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق مشرف غداری کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کابنچ تشکیل دے دیا گیا۔2رکنی بینچ میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاورعلی اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر شامل ہیں جبکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاورعلی بنچ کے سربراہ ہوں گے۔وزارت قانون وانصاف نے خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجبکہ خصوصی عدالت کی منظوری صدرمملکت ممنون حسین نے دی۔