کیا کبھی سنا یا پڑھا کہ فقیروں نے کبھی جنسی ہراسمنٹ پرھیش ٹیگ ’’بیگرز‘‘کے لیے آواز اٹھائی،فروا خان، محمدعلی شیخ 

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

کراچی(یواین پی)کیا کبھی آپ نے سنا یا پڑھا کہ فقیروں نے کبھی جنسی ہراسمنٹ پرھیش ٹیگ ’’بیگرز‘‘کے لیے آواز اٹھائی ہو سوائے شوبز او رسیاست دانوں کے؟ یقیناًنہیں سنا ہوگا سوال یہ ہے کہ صرف شوبز میں ہی کیوں ’’ہیش ٹیگ‘‘ پاپولر ہوتا جا رہا ہے اور دیگر شعبے بھی تو ہیں وہاں سے کسی کی صدا نہیں سنائی دی یہ یہ واقعی بڑی سوچ طلب بات ہے، میں ، فروا خان اور دیگرنئے اداکاروں کے ساتھ ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ فلم میں کا م کر رہاہوں جس کا موضوع فٹ پاتھ پر رہنے والے فقیر اور ان کی زدگی میں پیش آنے والے واقعات ہیں،یہ فلم ایک بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کے لیے تیار کی جارہی ہے یہ بات گزشتہ روز افطار پارٹی کے موقع پرنئی اداکار فروا خان اوراداکار محمدعلی شیخ نے بات چیت میں خصوصی نمائندے سے کہی، فروا کے کہنے کے مطابق سچی اور کڑوی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ جنسی ہراسمنٹ اور بے راہ روی کا تناسب بہت زیادہ ہے راہ چلتے لوگ اپنی نظروں سے تمام لڑکیوں اورخواتین کواپنی نظروں سے ہراس کرتے ہیں اور اسی طرح ان فقیروں کے اپنے طبقے میں بچوں اور بچیوں کی فروخت اورجنسی درندگی عام ہے ان بیچاروں کے پاس موبائل تو ہیں مگر علم نہیں کیونکہ نہ تو اُن کے پاس ایسے ذرائع ہیں اور نہ ہی ان کے پاس معلومات اوراگر وہ شکایت درج کرانے جاتے بھی ہیں تو الٹا انہی پر الزامات کی بارش برسنے لگتی ہے اداکار محمد علی شیخ نے دوران بتایا کہ ہم نے مشاہدہ کیا اور گھر سے باہر نکل کر دیکھا کہ ان فقیروں کی زندگی میں کیا کچھ ہوتا ہے ان کی کیا خوشیاں اور کیا غم ہیں مگر اندازہ یہ ہوا کہ سو میں سے پچاسی فیصد یہ دکھی ہی ہوتے ہیں بہرحال فلم کے ڈائریکٹر طلال فرحت نے چند اچھے اور جستجو کے ساتھ کام کرنے والے نئے اداکاروں کو چنا ہے جس میں میں سمجھتا ہوں کہ فروا خان کو جو کردار دیا ہے اس کے حساب سے ان کی یہ فلم شوبز کی دنیا میں اچھی ثابت ہوگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes