آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

Published on January 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

\"12\"
ہوبارٹ ۔۔۔ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں ہوبارٹ ہریکنز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ہوبارٹ میں پنجہ آزما ہونگی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 7 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ بگ بیش لیگ چیمپئن کا فیصلہ 15 فروری کو فائنل میچ میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog