الیکشن لڑنے والی 100 سالہ حضرت بی بی غربت کے ہاتھوں ہار گئی

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

بنوں (یواین پی)بنوں سے الیکشن لڑنے والی سو سالہ حضرت بی بی غربت کے ہاتھوں ہار گئی، تیس ہزار روپے انتخابی فیس جمع نہ کرانے پر کاغذات واپس کردیے گئے ۔بنوں کی سو سالہ حضرت بی بی علاقے کی حالت بدلنے انتخابات لڑنے چلیں لیکن غربت آڑے آگئی۔ریٹرننگ آفسر نے الیکشن فیس جمع کرانے کے لیے ایک روز کی مہلت دی پیسے جمع نہ ہوئے تو این اے پینتیس سے کاغذات نامزدگی واپس کردیے گئے۔حضرت بی بی کہتی ہیں گزشتہ برس قومی اسمبلی کی فیس تین ہزار روپے تھی اب بڑھا کر تیس ہزار کردی ہے، جس کی وجہ سے غریب طبقہ انتخابات لڑنے سے محروم ہے۔حضرت بی بی پہلے بھی پانچ بار انتخابات میں آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题