لاہور (یو این پی) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد موبائل فون کارڈ پر رات بارہ بجے سے ٹیکس معطل ہوگئے، صارفین کو سو روپے لوڈ پر پورے سو روپے ملنے لگے۔عدالتی حکم سے قبل سو روپے کے کارڈ پر پینتیس روپے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی تھی۔ تاہم یہ پیشکش صرف پندرہ دن کے لئے ہے۔گیارہ جون کو عدالت نے فیصلہ دیا تھا جس میں جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے تھے کہ سو روپے کے کارڈ پر پینسٹھ روپے کیوں ملتے ہیں۔ جس شخص پر ٹیکس نہیں لگتا اس سے کیوں وصول کر رہے ہیں ؟موبائل فون کمپنیوں کے وکیل نے بتایا تھا کہ ٹیکس کارڈ پر نہیں پیکج پر کٹتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پیکج نے کلچر تباہ کردیا۔