دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

ایڈنبرا: (یواین پی) سکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری سکاٹش ٹیم 82 رنز پر ہمت ہار گئی، پاکستان نےسیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے، جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 14.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان کے 167 رنز کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عثمان خان نے تیسری ہی گیند پر منسی کو پویلین واپس بھیج دیا ، جب کہ کپتان کائیل بھی ایک رنز پر محمد عثمان کا شکار بنے۔آگے آنے والے بیٹسمین بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز بناکر 15ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ کی اننگز میں تین بلے باز رن آوٹ بھی ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے3، عثمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کیا، انہوں نے 22 گیندوں میں 49 رنز سکور کیے۔فخر زمان اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 60 رنز سکور کیے۔یاد رہے کہ ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme