ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ (یواین پی)نا معلوم افراد نے تخریبی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری اوراسکول کوبارودی موادسے اڑادیا۔نجی ٹی وی نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردوں نے ڈیرہ بگٹی کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دہشتگردوں نے تخریبی کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری اوراسکول میں بارودی مواد کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔