لاہور (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلندن روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن جائیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔جاتی امراءسے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کارکنان نے سابق وزیراعظم کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کئے۔ نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن روانہ ہو رہی ہوں، انشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہے، امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔