کاغذات کی جانچ پڑتال،سا بق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حلف نامے میں دو بیویوں کا اعتراف کر لیا

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

لاہور(یواین پی)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،آج انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )پر پروگرام کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes