لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ نے عدم پیشی پرپرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا جس سے سابق صدر انتخابات کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے مشرف طلبی کیس کی سماعت کی، سابق صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آ رہے، سابق صدرموجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آ رہے ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے جب کہیں گے کیس لگ جائے گا،کاغذات پراسیس کرنے کا حکم واپس لے رہے ہیں ، عدالت نے سابق صدر کے کاغذات جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیاجس سے پرویز مشرف انتخابات کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کو آج دوپہر دو بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا دے حکم رکھا ہے۔