نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

لندن(یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑنے پر انکو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ امی کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد کلثوم نواز کو آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں انکو وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس دی جار ہی ہے۔مریم نواز نے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لئے قوم سے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، جنید صفدر اور علی ڈار لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں موجود ہیں۔لندن میں ن لیگ کے رہنما اعجاز گل کا کہنا ہے کلثوم نواز کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھے جانے سے متعلق نواز شریف کو نہیں بتایا گیا تھا۔ نواز شریف کو لندن آنے کے بعد بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ کی طبعیت انتہائی ناساز ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题