گجرات (یواین پی)گجرات کے حلقے این اے اکہتر سے پانچ بھائی آمنے سامنے آگئے بھائیوں نے ایک دوسرے پرمقدمات بھی درج کروائے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے عابدرضا، آصف رضا اور شبیر رضانے کاغذات جمع کروائے جبکہ مسلم لیگ ق کے جانب سے نعیم رضا اور شاہد رضا میدان میں اترے ہیں۔پانچوں بھائیوں نے ایک دوسرے پرمختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج کروائے ہوئے ہیں۔