کراچی(یواین پی) مسک فلمزاور آؤٹ فیلڈرز فلمز کے بینر تلے بننے والی مزاحیہ فلم ’’نوٹس چوہدری‘‘ کے لیے نئے فنکاروں کے آڈیشن کراچی کے علاقے میں واقع ڈیفنس کے آفس میں اس ماہ کی 27فروی سے لیے جائیں گے، جو تقریبا10دن تک جاری رہیں گے،آڈیشن میں وہ ہی لوگ منتخب ہوں گے، جن کی صلاحیتیں خدادانہ ہوں گی، یہ بات مسک فلمز کے آفس میں ایک خصوصی ملاقات میں آنے والی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلرفیچر فلم ’’ہوٹل‘‘کے رائٹروڈائریکٹر خالد حسن خان نے بتائی، انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آنے والی فلم میں بڑی تعداد میں کالج و یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے علاوہ عمر رسیدہ افراد کام کرسکیں گے، گزشتہ ماہ کے آڈیشنز میں تقریبا6ہزار سے زیادہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سمیت عمررسیدہ افراد نے رابطہ کیا، مگر ان میں سے چند ہی ہمارے معیار پر اتر سکے،وہ زیادہ تر خونمائی کو ترجیح دے رہے تھے جب کہ ہمیں فلم میں پرفارمنس چاہیے،فلم میں صحیح طرح سے جملے بولنے والے لوگ چاہئیں جو ڈوب کر اداکاری کر کے داد سمیٹ سکیں، انہوں نے بتایا کہ ہم نے 14سے 39 سال عمر تک کے لوگوں کی آڈیشن کال کی ہے، جس میں خواتین و حضرات سمیت اسکول و کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات رابطہ کر سکتے ہیں، ہمارے فلم بین ایک اچھی اور با موضوع فلم دیکھنے کی خواہش مند ہے،لہذا نئے اور ہونہار ٹیلنٹ کو مزید تلاش کرنے کے لیے ہم نے آڈیشنررکھے ہیں، شارٹ لسٹ کرنے کے بعد انہیں ہم انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع فراہم کریں گے، اس موقع پرطلال فرحت نے مزید بتایاجو نئے فنکارہماری فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں وہ ہماری سوشل ویب سائٹ کے صفحہ ’’ہوٹل‘‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں،اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جملوں کی ادائیگی میں ان کی زبان ساتھ دے، سابقہ آڈیشنز میں دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر نئے فنکار اپنی شخصیت کو بھرپور اور خوبصورت انداز سے دکھانے کوترجیح دیتے ہیں، مگر وہ جملوں پر توجہ نہیں دیتے، یہ بات درست ہے کہ ظاہری شخصیت کے ساتھ جملوں کی ادائیگی کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے،اس لیے وہ خاص کر جملوں کی ادائیگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر کے آڈیشن میں حصہ لیں،ایک سوال پر انہوں بتایا کہ دوسری فلم میں ہماری پہلی فلم ’’ہوٹل‘‘ کے چند فنکاروں کے علاوہ ہم سارے نئے فنکاروں کو شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں کیوں کہ کراچی میں ٹیلنٹ بہت ہے لہذا انہی کرداروں کے سلسلے میں آڈیشن رکھے گئے ہیں، انشااللہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم بامعنی موضوعات پر فلمیں بنا کر فلم بینوں کوایک اچھی فلم دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر کی فلمی دنیا میں اونچا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ ہوٹل‘‘ فلم انشاللہ مارچ میں پاکستان کے سینماؤں میں ریلیز کر دی جائے گی۔