پنجاب میں گردآلود ہوائیں،موسم ابر آلود،محکمہ موسمیات نے عید پر بارش کی نویدسنا دی

Published on June 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

لاہور(یواین پی)شہر میں صبح سے گرد آلودہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم ابر آلود ہو گیا جبکہ حد نگاہ بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔آخری روزے پر موسم کی بدلتی ہوئی کروٹ نے گرمی کے ستائے روزہ داروں کوسکھ کا سانس دیا۔رمضان المبارک میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے عید پر خوشگوار موسم کی نوید سنائی ہے ۔جس سے شہریوں کی عید کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج کے روز سے نم ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سے داخل ہوا ہے اوریہی ہوائیں گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی جبکہ ہفتہ عید کے روز سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغازہو جائے گا۔محکمہ موسمیا ت کا مزید کہنا ہے کہ عید (ہفتہ، اتوار اور سوموار) کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题