لاہور(یواین پی)پنجاب حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی ,مزید 4وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نگران کابینہ میں توسیع کے لئے حلف برداری کی تقریب ا گورنرہاؤس میں ہوئی ۔جس میں 4وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے اراکین کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔چار نئے اراکین میں سعید اللہ بابر،چودھری فیصل، نعمان کبیراور تنویر الیاس کے نام شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ 4وزراکے اضافے کے بعد پنجاب کی نگران کابینہ کے ارکان کی تعداد 10ہو گئی ہے ۔