اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کر دیا ۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے قیدیوں کے لئے خصوصی معافی نامے کا اعلان کیا جس کے مطابق 19قیدیوں کورہا اور 117قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کر دی گئی ہے۔جب کہ مخیر حضرات کے تعاون سے جرمانہ ادا کرکے 41 غریب قیدی بھی رہا کروائے گئے۔