صدر ممنون حسین کراچی،نگران وزیر اعظم ناصر الملک اور عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے
چوہدری نثار راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عید پر اگلے مورچوں کے دورے کا امکان
اسلام آباد(یو این پی ) صدر مملکت ممنون حسین کراچی، نوازشریف، مریم نواز لندن، عمران خان اسلام آباد، شہبازشریف لاہور میں عید منائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم ناصرالملک اسلام آباد میں عید منائیں گے، چوہدری نثار راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں نماز عید ادا کرینگے، بعدازاں ان کا فوجی جوانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اگلے مورچوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن میں عید منائیں گے۔وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔لندن میں ان کی اہلیہ زیر علاج ہیں ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کراچی میں عید منائیں گے۔عید کے روز آصف زرداری کی لاہور آمد کا بھی امکان ہے ۔