ممبئی: (یواین پی) عید کی آمد پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارکبادیں، شاہد کپور اور شاہ رخ خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ امیتابھ بچن نے ایک پاکستانی پرستار کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔عید کا دن ہو اور بالی ووڈ سٹارز اپنے پرستاروں کو بھول جائیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ کنگ خان نے اپنے پرستاروں کو دعاؤں کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔ شاہد کپور نے بھی عید کے موقع پر اپنے پرستاروں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔امیتابھ بچن نے ایک پاکستانی پرستار کی جانب سے بھیجا گیا پوسٹ کارڈ شئیر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو عید مبارک کہا۔ بالی ووڈ کے سٹارز میکر کرن جوہر نے بھی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔