عمر اکمل کی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

Published on June 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

لاہور: (یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری تمام پاکستانیوں اور اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔عمر اکمل نے کہا کہ ہم سب کو بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہیں۔ میری عوام اور بیرونِ ملک رہائش پذیر تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں تا کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes