سینٹ لوشیا (یواین پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ تنازع پر آئی سی سی نے آئی لینڈرز کپتان چندی مل کو چارج شیٹ کر دیا ہے۔سری لنکن بورڈ نے اپنے پلیئرز پر لگائے گئے الزامات کو رد کر دیا ہے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سینٹ لوشیا ٹیسٹ کا تیسرا دن بال ٹیمپرنگ تنازع کا شکار ہو گیا تھا۔مہمان سری لنکن ٹیم پر بال ٹیمپرنگ الزام لگا، آئی سی سی ضابطے کے مطابق فیلڈ امپائر علیم ڈار اور آئن گولڈ کی رپورٹ پر میچ ریفری نے مدمقابل ویسٹ انڈیز کو پنلٹی کے 5 رنز دے دیئے جس پر آئی لینڈرز نے احتجاج شروع کر دیا۔فیلڈنگ کے لیے دو گھنٹے تک میدان میں ہی نہ آئے، آئی سی سی نے ٹیمپرنگ الزامات پر سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کو چارج شیٹ کر دیا ہے۔