حلقہ این اے 125 سے مريم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

Published on June 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 950)      No Comments

لاہور: (یو این پی) مریم نواز شریف لاہور کے حلقے این اے ایک سو پچیس سے الیکشن لڑیں گی، اعتراضات نمٹادیے گئے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ این اے 125 سے مریم نوازاور یاسمین راشد کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔مریم نواز لاہور کے حلقے این اے 125سے الیکشن لڑیں گی، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کے کاغذات منظور کرلیے جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے ہیں ۔دوسری جانب کراچی میں تین روز تعطل کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پھر شروع ہوگئی، ایم کیوایم کے کامران ٹیسوری کو پارٹی ٹکٹ دے نہ دے، صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات منظورہوگئے، پی ٹی آئی کے عامرلیاقت بھی پارٹی ٹکٹ کے رحم و کرم پر ہیں کیونکہ سخت سوالات کے جواب میں یہ بھی پاس ہوگئےاور ان کے این اے245 سے کاغذات منظور ہوگئے۔پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ بھی پی ایس 99 اورایم کیوایم کے رؤف صدیقی کےاین اے243اور244سے کاغذات منظور ہوگئے جبکہ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارکے کاغذات نامزدگی این اے 243 کے بجائے242 میں جمع کرانے پرمستردہوگئے۔این اے 242سے ایم ایم اے کے اسد اللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ منگل تک موخرکردیا گیا، ریٹرننگ افسر نے کہا آپ کا نام نادہندگان میں شامل ہے جبکہ کل اسکروٹنی کے آخری روز بڑی جماعتوں کے بڑے رہنما بڑے شہر آئیں گے،عمران خان،شہباز شریف،بلاول بھٹواور ڈاکٹر فاروق ستارکواسکروٹنی کیلئےطلب کیا گیاہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes