لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف 21 جون کو وطن واپس آئیں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف 21 جون بروز جمعرات لندن سے وطن واپس آئیں گے۔ شہباز شریف عید کے روز لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی بھابھی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ کی عیادت کی تھی۔