سوات: (یواین پی) سوات میں بحرین روڈ پر چم گڑھی کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 5 لاشیں نکال لی گئیں۔سوات میں کالام بحرین روڈ پر چم گڑھی کے قریب سیاحوں کے سوزکی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، سوزکی میں کل 11 افراد سوارتھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اور مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر 5 افراد کے نعشیں نکال لیں جبکہ 1شخص کی لاش تاحال لاپتہ ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بونیر سے بتایا جارہا ہے۔افسوس ناک حادثہ میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بد نصیب گاڑی کالام سے مینگورہ جارہی تھی۔