لاہور(یواین پی)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اوراس بات کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے،انشاءاللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ق لیگ بننے سے بڑا نقصان چودھری شجاعت کا ہوااور ان کے جانے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا ۔چودھری شجاعت میاں صاحب کو جو نصیحتیں دیتے تھے ان میں سمجھداری ہوتی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تو دوسرے دن جواب مل جاتا ہے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اور اس بات تو کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے،چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشاءاللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔واضح رہے کہ ماضی میںاپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانے کی کوشش نہ کرنا ہمیں چباؤگے تو ڈانٹ ٹوٹ جائیں گے۔جس پر چودھری نثار کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیا گیا تھا۔