لاہور(یواین پی)انتخابات سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ شروع ہو گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا،عاصمہ حامد کونگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پرہٹایا گیا،شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دےدیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عاصمہ حامد کوشہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے 2دن پہلے تعینات کیاتھا،نگران کابینہ نے عاصمہ حامد کی تعیناتی پرتحفظات کااظہارکیاتھا،عاصمہ حامدبطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔