اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وفاقی وزیرداخلہ کےخلاف پٹیشن دائرکردی، پی پی کے رہنما فیصل میرنے اعظم خان کےخلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائرکی،پٹیشن میں الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایاگیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری کوغیرقانونی طورپرملک سے باہرجانے کی اجازت دی گئی،عدالت سے استدعا ہے کہ نگران وزیرداخلہ کی تقرری منسوخ کی جائے۔