پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جھوم جھوم کر آئے اورخوب برسے، کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں آندھی اور گرد آلود ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا۔لاہور میں ہلکے بادل آسمان پر چھائے رہے، آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ فیصل آباد اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم خوشگوار ہونے پر گرمی سے تنگ شہری خوش ہوگئے۔ اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔گجرات، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، گوجرہ، کالاباغ، بھکر، دریاخان اور کئی شہروں میں بادل کھل کر برسے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ احمد پورسیال میں طوفان کے باعث سائن بورڈ اور درخت اکھڑ گئے۔ جھنگ مظفرگڑھ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بلوچستان کے شہر بارکھان اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy