بوریوالا؛این اے 162 سے ’’نذیرجٹ گروپ‘‘ ہی کامیاب ہوگا؛ملک ارشد علی

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

بوریوالا(یواین پی)نذیرجٹ گروپ کے سرگرم رہنما ملک ارشد علی نے کہا کہ حلقہ این اے 162 سے تحریک انصاف اور’’نذیرجٹ گروپ‘‘ کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔عوام اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہرنکال پھینکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو بورے والا کی عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر اپنے حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ کریں۔25جولائی کو عام انتخابات کیلئے ’’بورے والا‘‘میں’’نذیرجٹ گروپ‘‘ کی جانب سے انتخابی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد ’’نذیرجٹ گروپ‘‘کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے ’’نذیرجٹ گروپ‘‘ اپنا اور اپنی پارٹی کا منشور عوام تک پہنچا رہا ہے اور ساتھ ہی کامیابی کے بعد علاقے اور حلقے کی تقدیر بدلنے کے دعوے بھی کئے جارہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme