میں حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، زعیم قادری کا این اے 133 سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on June 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

لاہور (یواین پی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ وہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، جان دے سکتاہوں لیکن عزت نہیں دے سکتا ۔تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہناتھا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، امام حسین ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا اور نہیں دوں گا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے ،میں تمہیں سیاست کرکے دکھاﺅں گا ، اس لاہور میں جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی ، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے ، میں مالشیا نہیں ہوں ،میں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا ، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لاﺅ اور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے حمزہ شہباز، تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ۔زعیم قادری کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جو تم نے اپنے نوکروں کا یونٹ بنایاہے ، وہ آ کرالیکشن لڑیں، الیکشن کی بات نہیں ہے ، میراصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے ، میں یہ بھی بتاﺅں گا کہ دس سال میرا کیا حال تھا ،گھٹیا بات نہیں کروں اور ذاتیات پر نہیں آﺅں گا لیکن اگر کسی تمہارے آدمی نے کوئی ایک لفظ بھی بولا تو پھر جو جواب میری طرف سے آئے گا اور اس کا انتظار کرنے کی ضرورت کسی کو نہیں پڑے گی ،میں آزاد حیثیت سے 133 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتاہوں ،میرے ساتھ پی پی 167 میں سید عمرا ن علی ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے ، میں حلقہ جیت کر ضرور دکھاﺅں گا،

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy