بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں

Published on June 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

سری نگر(یواین پی) بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں، خصوصی کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے دستے میں مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے ماہرین بھی شامل ہیں۔انتہاء پسند بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے سرگرم، مقبوضہ وادی میں مزید مکان اڑانے کی تیاریاں، کشمیر میں بھارتی فوج نے بڑے آپریشن کی تیاری کرلی۔ معصوم جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لیے سپیشل کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے۔ نئے دستے میں مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے والے ماہرین بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں اب تک 609 بے گناہ شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy