بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان کا دھرنا 5 روز بعد ختم

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)  بنی گالہ میں احتجاج کرتے کھلاڑیوں کا انتظار ختم، کپتان نے پانچ روز بعد انصاف کی یقین دہانی کرادی، الیکشن جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں، کسی رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا، عمران خان کا خطاب۔بنی گالہ میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنان کا دھرنا پانچ روز بعد ختم ہو گیا۔ عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف کی یقین دہانی کرا دی، کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے کسی ایک رشتے دار کو بھی ٹکٹ نہیں دیا، الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں، ٹکٹ اسے ہی ملے گا جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہو۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ الیکشن نہ جیت سکے تو تبدیلی کیسے لاوں گا؟ این اے 154 ملتان سے ٹکٹ کے امیدوار ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر اعتماد ہے۔ فتح نظریاتی کارکنوں کی ہو گی۔ ملک احمد حسین کے خطاب کے بعد کارکن دھرنا ختم کرکے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题