لاہور (یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی جمال لغاری نے انہیں سرعام سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری جمال لغاری پر ہوگی ،اپنے ایک ٹوئٹ میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جمال لغاری کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا ہے جس میں وہ سرعام فائرنگ کرتے ہوئے مجھے دھمیاں دے رہے ہیں کہ میں این اے 191 سے اپنا نام واپس لوں ، اگر میں نے ایسا نہ کیا اور علاقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی تو تمام تر نتائج کی ذمہ داری مجھ پر ہوگی۔زرتاج گل نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی کارکن ہوں اور مجھے ایسے بزدلانہ اقدامات سے جھکایا نہیں جاسکتا۔