جدہ۔ یو این پی (زکیر احمد بھٹی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعوداحمد پوری و پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر شاہد نعیم ۔۔پاکستان یکجہتی فورم کے صدر ریاض بِخاری۔ مسلیم لیگ کے چئیرمین عبدلاکریم کھوسہ ۔ رائٹرز کلب کے انجنئر الطاف۔۔ انجمن محصورین کے انجینئر احسان الحق اور دیگر پاکستانی انجمنون نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی طرف سے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی سفارشات کا خیر مقدم کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق حالیہ رپورٹ اس حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے بلاامتیاز قتل عام، پیلٹ گنز سے بینائی ضائع کر دینے، اجتماعی قبروں کے کیسز اور جنسی تشدد انسانیت کے خلاف جرائم ہیں جن کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔‘