پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عرفان اللہ اخوانزدہ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

پشاور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عرفان اللہ اخوانزدہ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ اخوانزدہ این اے 31سے ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی کی قیادت سے ناراض تھے جس پر انہوں نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلزپارٹی کے رہنما ضیا اللہ آفریدی این اے 31 کی نشست سے دستبردارہو گئے وہ اب این اے 33 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ عرفان اللہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر این اے 31الیکشن لڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes