فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو، عمران خان اندر سے کچھ باہر سے کچھ لوٹوں کو ٹکٹ دیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان سے ناراض پی ٹی آئی کے ناراض امیداور میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض فیصل آباد کے دو سابق کھلاڑیوں کی عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس، میمونہ حسین اور میاں محمود اختر کپتان کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے بھی ناانصافی کا گلہ کر کے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ناراض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور سے ہٹ کر ٹکٹیں تقسیم کیں۔عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ جس طرح قربانیاں دینے والے کارکنوں کا خواب ادھورا رہ گیا ویسے ہی عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا۔