کراچی(یواین پی) کراچی میں پیپلز پارٹی کے قلعے میں دراڑیں پڑنے لگیں ، کئی دہائیوں سے لیاری والوں کے دل جیتنے والی جماعت اب دل سے اتر گئ۔پیپلز پارٹی کے قلعے میں دراڑیں پڑنے لگیں،لیاری والوں کے دل جیتنے والی جماعت اب دل سے اتر گئی،لیاری میں پیپلز پارٹی کے خلاف وال چاکنگ،نومور پیپلز پارٹی” اور”لیاری کو جینے دو”کے نعرے درج ہیں،لیاری والے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے بد دل۔نو مور پیپلز پارٹی،لیاری کو جینے دو،اور دیگر حقارت آمیز جملےکراچی کے اس علاقے کی دیواروں پر لکھے دکھائی دیئے جو کبھی پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھاسابق صوبائی دپٹی اسپیکر کہتی ہیں لیاری میں مشکلات کا سامنا ہے،پیپلز پارٹی سے بد زن لیاری والوں نے اپنے حلقے سے منتخب عوامی نمائندوں کو خوب سنائی،جہاں کے لوگوں کا دل بھٹو کے نام پر دھڑکتا تھا وہیں آج بلاول بھٹو کے پوسٹرز پرسیاہی مل دی گئی ،روٹی کپڑا اور مکان کی دعوے دار جماعت پر سوالیہ نشان ہے۔