تحریک انصاف””آج““ میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور( یواین پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں آج اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیونکہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔۔عمران خان آج اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کرے گے ۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog