ملتان (یواین پی ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی، سابق صوبائی وزیر رائے منصب علی خان اور سابق ٹاﺅن ناظم رائے عارف منصب نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے, این اے 158کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اور این اے 157 کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی موسی گیلانی نے ان کا خیر مقدم کیا شاہ رکن عالم کے علاقہ میں اپنی رہائش گاہ پر رائے منصب علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کیونکہ پیسے کی سیاست ہو رہی ہے جس کا واضح ثبوت زعیم قادری ہیں میں پیسے کی سیاست نہیں کرسکتا عنقریب (ن) لیگ میں پیسے مانگنے والوں کی سیاست کو بے نقاب کروں گا میں خلوص اور خدمت کرنے والوں کے ساتھ ہوں (ن) لیگ میرے مدمقابل مڈل کلاس فیل امیدوار کو سامنے لا رہی ہے جس کے خلاف مظفر گڑھ میں جعلی کھاد فروخت کرنے کا مقدمہ درج ہے میں ثبوت کے ساتھ ان کے خلاف عدالت میں جاﺅں گا۔