ارباز خان کی نئی فلم ’’اجنبی ‘‘ کی عکس بندی جولائی میں ہوگی

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

نئی اردو فلم ’’اجنبی‘‘بڑے بجٹ کی فلم جو روٹھے ہوئے شائقین فلم کو سنیما کی جانب لے آئے گی محمد علی رضا 
لاہور (یو این پی) غیر معیاری اورگھسے پٹے موضوعات پہ بننے والی فلموں نے پاک فلم انڈسٹری کو زوال کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کیا اب ایک منفرد اور اچھوتے موضوع کے ساتھ نئی اردو فلم ’’اجنبی‘‘بڑے بجٹ کی فلم ہوگی جو روٹھے ہوئے شائقین فلم کو سنیما کی جانب لے آئے گی ان خیالات کا اظہارفلم مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی رضا نے یواین پی سے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ’’ اجنبی ‘‘انٹر نیشنل وائڈ رلیز ہوگی اور فلم اجنبی ایک فیملی فلم ہے جو کہ سچی کہانی پر مبنی ہے فلم میں مرکزی رول اور ڈائریکشن ارباز خان دے رہے ہیں دیگر کاسٹ میں فلمسٹار رینا علی،بہار بیگم،آصف خان، علی خان،فانی جان اورشاہ رخ علی شامل ہیں جبکہ اس فلم کے پرڈیوسر فرید خان اور یاسر نیاز ہیں فلم کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں کیا جائے گااب پاکستان میں بننے والی تمام فلمیں بہت اچھی اوربڑے بجٹ کے ساتھ بن رہی ہیں جس کی وجہ سے ہماری فلم انڈسٹری کی رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme